حصار//یو این آئی// سرکاری بینکوں کی نج کاری کے خلاف اور دیگر مطالبات کے تعلق سے بینکوں کے ملازمین اور افسران 15 اور 16 مارچ کو ہڑتال کریں گے ۔ہڑتال کی پکار آل انڈیا بینک ایمپلائز یونین نے دی ہے ۔ مجوزہ ہڑتال کے سلسلے میںہریانہ بینک ایمپلائز فیڈریشن کی حصار یونٹ کی میٹنگ اس کے صدر ترسیم اگرول کی صدارت میں ہوئی۔ میٹنگ میں 15 اور 16 مارچ کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر ہڑتلا کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دو روزہ ہڑتال کا اہم مقصد سرکاری بینکوں کے پرائیویٹائزیشن کا مخالفت کرنا ہے ۔