نئی دہلی// انڈین ریلوے نے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین، دس برس سے کم عمر کے بچوں اور بزرگوں کو اشد ضروری نہ ہونے پر شرمک اسپیشل اور دیگر خصوصی ٹرینوں میں سفر سے بچنے کی اپیل کی ہے ۔ریلوے کی وزارت نے کل یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے ، ملک بھر میں روزانہ کئی اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے ، تاکہ مہاجر مزدوروں کی اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنائی جا سکے ۔ ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی اسپیشل ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں جو پہلے سے ہی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس میں کووڑ -19 وبا کے دوران ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔ سفر کے دوران پہلے سے بیماریوں میں مبتلا افراد کی اموات کے کچھ افسوسناک معاملے سامنے آئے ہیں۔ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ایسے کچھ لوگوں کی حفاظت کی خاطر ریلوے کی وزارت اپیل کرتی ہے کہ پہلے سے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر اور کم مدافعتی بیماریوں سے دوچار افراد، حاملہ خواتین، 10 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زیادہ کے بزرگ آپ کی صحت اور حفاظت کے لئے ، جب تک انتہائی ضروری نہ ہو، ریل کا سفر کرنے سے بچیں۔ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں۔ کہ ملک کے کئی شہری اس وقت ریل کا سفر کرنا چاہتے ہیں ۔