عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جمعہ کی شام وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیروہ میں تیندوے کے حملے میں ایک غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گیا۔متوفی کی شناخت ہریش چندر (45) ولد کاشی ساکن اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے، جو محمد الطاف ٹھوکر کی ملکیتی باپت، بیروہ میں واقع اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ مزدور چیتے کے حملے کی زد میں آیا اور بعد میں اس کی لاش اینٹوں کے بھٹے سے کچھ فاصلے پر ملی۔اطلاع ملتے ہی بڈگام سے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔