سرنکوٹ//سرنکوٹ کے پنچایت حلقہ بہرام گلہ میں 4ماہ قبل ہوئی برفباری میں تباہ ہوئے بجلی نظام کی ابھی تک مرمت ہی نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام ہی نہیں کیا جارہا تھا ۔انہوں نے کہاکہ بہرام گلہ کی وارڈ نمبر 5محلہ منہی بلاک بفلیاز میں بجلی کے کی پختہ کھمبے برفباری کی وجہ سے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ترسیلی لائنیں بھی ٹوٹ گئی تھی لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان کی مرمت نہیں کی گئی ہے ۔سرفراز احمد نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن چار ماہ بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ گائوں میں فور طورپر دس تک کھمبوں کی اشد ضرورت ہے ۔مکینوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بجلی نظام کی مرمت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صارفین کی پریشانی کم ہوسکے ۔