ُپٹنہ// ( یواین آئی) بہار میں سارن، جموئی ، بھوجپور اور مشرقی چمپارن ضلع میںآسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی اور سات دیگر جھلس گئے ۔ چھپرہ سے یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق ، سارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے کھل پور ا پنچایت کے مقدوم گنج گا[؟]ں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے نو افراد کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔ضلع رابطہ افسر گیانیشور پرکاش نے بتایاکہ مقدوم گنج گا[؟]ں کے کچھ لوگ کھیت میں گئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران تیز بارش کے ساتھ ہوئے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دس دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران تین دیگر کی بھی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں کی شناخت اروند کمار سنگھ (50) ، لوہ بہادر سنگھ (62) سریندر سنگھ (50) ، جیتندررائے (13) ، رویندر رائے (50)ستیہ دیو رائے (15) ، نتیش کمار (12) ، رام ناتھ رائے (45) اور چندر دیو رائے (45 ) کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔ جموئی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ کے بریار پور گاوں باشندہ ستیش ٹھاکر (15) کھیت میں کام کر رہا تھا تبھی بجلی سے جھلس کر اس کی موت ہوگئی ۔ وہیں ضلع کے آدرش تھانہ علاقہ کے ابھے پور گاوں باشندہ ٹارجن مانجھی (12) مویشی چرارہا تھا تبھی تیزبارش کے ساتھ بجلی سے اس کی جھلس کر موت ہوگئی ۔ آرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ، بھوجپور ضلع کے بڑہرا تھانہ علاقہ کے بکھورا پور گاوں میں بجلی سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ بکھورا پور گاوں باشندہ پشپا کماری (18) اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی تبھی بجلی کی زد میں آنے سے لڑکی کی موت ہوگئی ۔ موتیہاری سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی چمپارن ضلع کے پہاڑ پور تھانہ علاقہ کے نواڈیہہ گاوں کے اہری ٹولہ میںکل صبح ہورہی بارش کے دوران بجلی گرنے سے سنتوش یادو کادو گھر جل کر تباہ ہوگیا ۔