بھدرواہ// شہید بھگت سنگھ،راج گورو اور سُکھ دیو کی87ویں برسی پر انکو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس سلسلہ میں بھدرواہ میں مختلف تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے زیر قیادت شیزان نجارجمعہ کے روز بھدرواہ کیمپس اور جی ڈی سی میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان شہیدوں کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا اور ان کے طرز زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقعہ پر منان، جونید واچکو، مظہر بٹ، مہران گنائی، ہنان تانترے ،ثاقب ٹاک ،ثاقب وانی،عاشق حُسین ،دائود اقبال،نعیم احمد، فیضان الحق، منصور بن شبیر اور عثمان فاروق نے بھی خطاب کیا۔بھدرواہ کیمپس میں منعقدہ تقریب سے پنکج شرما نے خطاب کیا، جسکے بعد شہیدوں کو گلہائے نذرانہ پیش کیا گیا اور حُب الوطنی گانے پیش کئے گئے۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میںپونم منہاس، اپوروی کوتوا ل اور تمنا کٹوچ بھی شامل تھیں۔اس موقعہ پر شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر چھرنگ ٹنڈپ اور ایم سی اے شعبہ کے مظفر حُسین نے طلاب سے خطاب کیا ۔ شعبہ ایم سی اے کے سربراہ ڈاکٹر جیتندرمنہاس نے بھی طلاب سے خطاب کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کیا۔ دریں اثنا اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے بھی شہیدوں کوخراج عقیدت ادا کرنے اور اسے بطور بلیدان دوس منانے کے لئے ایک ترنگا یاترا کا اہتمام کیا۔ ترنگا یاترا نیو بس اسٹینڈ کوٹلی سے شروع ہو کر سیری بازار بھدرواہ میں اختتام پذیر ہوئی ،جس میں200 سے زائد اے بی وی پی رضاکاروں نے شرکت کی۔پروگرام کا انعقاد سٹی صدر وشال منہاس اور تحصیل کنوینیر وشال بھگت کی رہنمائی میں ہوا۔اس موقعہ پر مقررین نے شہید بھگت سنگھ، راج گورو، سکھ دیو کی سوانح عمری پر روشنی ڈالی۔انہوں نے لالہ لاجپت رائے اور چندر شیکھر آزاد کو بھی یاد کیا۔وشال بھگت نے پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے شرکا کا ترنگا یاترا میں شرکت کرنے پر انکا تحسین ادا کیا۔پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں منکیل آرین، سمت سنگھ منہاس، چین سنگھ، شوم چنڈیال، اکشے دوبے، وشال ورما ،سدرشن سنگھ، اکشے چرنو دیگران شامل تھے۔