راجوری //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقہ میں ملی ٹینٹوں کےخلاف شروع کردہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھنگائی علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری رکھی ۔خفیہ اطلاع کی بنیادی پر جمعہ کے روز شروع کر دہ آپریشن کے دوران ابھی تک دو جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں ایک جنگجو ابھی بھی موجود ہے جس کی وجہ سے علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر کو علاقہ میں دو مرتبہ طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقہ میں مکمل محاصرہ کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہا اتوار کو طرفین کے مابین دوبارہ سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ۔انہوں نے حدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں ابھی بھی ایک ملی ٹینٹ موجود ہے جبکہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بھنگائی ،شاہدارہ ،دیرہ گلی اور منیال علاقوں کا محاصرہ کیا گیا ہے