اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویڑن گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک جوان جاں بحق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب چنگا سے گواڑی کی طرف آرہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبری JK06B-2725 چنگا امرئی کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی زخمی جوان کو پہلے پی ایچ سی چنگا اور وہاں سے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت مدثر احمد (24)ولد محمد شریف) سکنہ چنگا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل گندوہ ٹھاٹھری شاہراہ پر بھٹیاس کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق و 25 زخمی ہوئے تھے اور اسطرح سے پچھلے چار دنوں میں گندوہ علاقہ میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 4 افراد لقمہ اجل و 25 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔