جموں//ڈائریکٹراگریکلچرجموں ،ہری کرشن رازدان نے نیشنل اڈاپٹیشن فنڈفارکلائی میٹ چینج پروجیکٹ کے تحت کسانوں کی بہبودکیلئے چلائے جارہے پروگراموں اوردیگرسکیموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ڈائریکٹرنے مرجالی گائوں میں این اے ایف سی سی کے تحت کمیونٹی ڈیپ بورویل کابھی افتتاح کیا۔ یہ بورویل سوفیصداین اے ایف سی سی کی سوفیصد مالی امدادسے تعمیرکیاہے۔اس بورویل سے لوگوں کوکھیتوں میںسینچائی کیلئے پانی دستیاب ہوگا اورکسانوں کوفائدہ پہنچے گا۔ کسان اس بورویل کے ذریعے سبزیاں ،دالیں اوردیگرقسم کی فصلوں کی پیداواربڑھائیں گے۔اس بورویل کی نگرانی ولیج کمیٹی کریں گی۔اس کے علاوہ ڈائریکٹرزراعت نے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرجالی،بیڑا، لوئرگھروٹہ، سوبکااورڈومی وغیرہ میں این اے ایف سی سی کے تحت بنائے گئے بورویلوں کامعائینہ کیا۔ڈائریکٹرکے ہمراہ آفیسران کی ٹیم نے گھروٹہ کے نروتم سنگھ کے کھیت میں مکی کی فصل کوبونے کامعائینہ کیا،اس کے علاوہ رمیش سنگھ ڈومی کی سبزیوں کوبھی دیکھا۔ڈائریکٹرنے کسانوں پرزوردیاکہ وہ ایپی کلچر، مشروم اورسیڈپروڈکشن ،سبزیوں کی پیداواربڑھانے پرزوردیا۔ انہوں نے فیلڈعملہ کوہدایت دی کہ وہ کنڈی علاقے میں زراعتی پیداوارکوبڑھانے کیلئے اہداف کے حصول کویقینی بنائیں۔قبل ازیں سب ڈویژنل ایگریکلچرآفیسر،مڑھ راجندرسنگھ جموال نے این ایف اے سی سی پروجیکٹ/سی ایس ایس کے تحت دیگرکاموں بشمول 19 بورویلز، 13 ورمی کمپوسٹ یونٹوں، 22 ورمی بیڈیونٹوں کابھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹرکے ہمراہ آفیسران کی ٹیم میں جگموہن بٹ، اے کے اروڑہ، ارون مکھنوترہ، جے سی رینہ، دنیش شرما،بی کے کول، وکاس شرما، امریک سنگھ ودیگرفیلڈعملہ بشمول جے اے ای اوزاوروی اے ای اے ایز شامل تھے۔