؎بھدرواہ //میونسپل انسپکٹروں ، امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے افسروں اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم نے زیر قیادت تحصیلدار بھدرواہ بازار کا اچانک چھاپہ مارا ۔ مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے قصابوں ، حلوائیوں ، بیکریوں ،سبزیوں او ر پھل و پھول اور چکن کے دوکانوں پر چھاپہ مار کر صحت و صفائی یقینی بنانے اور انکے مناسب نرخوں کی جانکاری لی۔ روز نامہ کشمیر عظمیٰ کے گزشتہ شمارہ میں شائع خبر پر بھدرواہ انتظامیہ نے کارروائی کی۔تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد کی قیادت میں ٹیم نے پسری بس اسٹینڈ، جامع مسجد، صدر بازار ،سبزیوں کے مارکیٹ،سیر ی بازار کا معائنہ کیا اور خراب ہوئی سبزیوں ،پھل کو موقعہ پر ہی ضائع کیا گیا ۔ تحصیلدار نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی دوکاندار زیادہ ریٹ پر اشیائے فروخت کرتا ہے تو اس سلسلسہ میں وہ دفتر ہذا سے رابطہ کریں تاکہ قصور واروںکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔