بھدرواہ //بھدرواہ قصبہ میں تعمیر شدہ واحد پبلک ٹائلٹ کا افتتاح چار ماہ قبل ہونے کے باوجود ابھی تک مقفل ہے جسے بھدرواہ کا عوام لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے تعبیر کرتے ہیں۔بھدرواہ کے لوگوں نے علاقہ میں وشو جن ٹائلٹ کمپلیکس کو عوام کے لئے کھلا نہ چھوڑنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار نے گُذشتہ سال11نومبرکو ڈائریکٹر اربن اینڈ لوکل باڈیز جموں سشما چوہان کی موجودگی میں کیا تھا۔بھدرواہ،جو کہ اپنی خوبصورتی کے لئے مشہورہے،میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح وارد ہوتے ہیںلیکن حیرانی کی بات ہے کہ قصبہ بغیر کسی پبلک ٹائیلٹ کے ہے اور بھدرواہ کی عوام گُذشتہ ایک دہائی سے ٹائیلٹ بلاک کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کافی جد و جہد کے بعد حُکام نے سوچھ بھارت مشن کے تحت اربن لوکل باڈیز اور سُلبھ انٹرنیشنل کو2015 میں الوڈ ہسپتال بھدرواہ پر پبلک ٹائیلٹ۔وشو جن ٹائیلٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کیلئے کہا ،جسکی تعمیر ڈیڑھ سال میں تکمیل ہوئی اور 7مہینوں کے انتظار کے بعد اسکا باضابطہ افتتاح ایم ایل اے نے نومبر 2017 میں کیا۔افتتاح کے دن سے ہی پبلک ٹائیلٹ مقفل ہے ،جسکی و جہ سے لوگوں خصوصاً سیاحوں کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک مقامی شخض محمد اشرف نے کہا کہ یہ باعث پریشانی ہے کہ افتتاح کے باوجود بھی ٹائیلٹ کمپلیکس مقفل ہے۔ ایک اور مقامی شخض دیا کرشن کا کہنا ہے کہ صوبہ جموں کے ایک خوبصورت اور تاریخی شہر میں پبلک ٹائیلٹ کی سہولیت نہیںہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پبلک ٹائیلٹ کو عوام کیلئے کھلا چھوڑا جائے۔جب کشمیر عُظمی ٰ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امام دین کچلو سے رابطہ کیا ،تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور جونہی یہ معاملہ میری نوٹس میں آیا تو میں نے فوری طور سے ایگزیکٹو افسر بھدرواہ میونسپل کمیٹی سے کیا اور مُجھے امید ہے کہ یہ مسلہ فوری طور حل ہو جائے گا۔دریں اثنا عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بار ہا یہی معاملہ میونسپل حُکام کے ساتھ اُٹھایا لیکن انہوں نے فقط جھوٹی یقین دہانیاں دیں ۔ایگزیکٹو افسر بھدرواہ میونسپل کمیٹی محمد اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے ’’ورلڈ سینیٹشن اینڈ اینوائرنمینٹ‘‘نامی ایک این جی او کے ساتھ اس ٹائیلٹ کی دیکھ ریکھ اگلے20 سال تک کیلئے ایک قرار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہی معاملہ این جی او کے سربراہ ڈاکٹر پی جھا کے ساتھ کئی بار اُٹھایا ہے لیکن تا دم ٹائیلٹ ابھی تک عوام کے لئے کھلا نہیںچھوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے تین دن ان کا انتظار کرکیں گے ،جس کے بعد ہم این جی او کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہونگے اور اپنے بل بوتے پر ہی ٹائیلٹ کا چالو کریں گے۔