بھدرواہ //میونسپل کمیٹی بھدرواہ کے صفائی کرمچاریوں نے منگل کے روز اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ سرکار عموماً شہری بلدیاتی باڈیز کے افسران انکے ساتھ امتیاز برتتے ہیں اور حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔مظاہرین جس میں بھدرواہ میونسپل کمیٹی کے واتل طبقہ کے صفائی کرمچاری شامل ہیں، نے واتل صفائی کرچاری ایسو سی ایشن کے بینر تلے ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں سرکاری احکامات کے تحت ایس سی کٹیگری میں شامل کیا جائے اور اسکے علاوہ مختلف محکموں میں کام کر رہے صفائی کرمچاریوں کو باقاعدہ بنایا جائے اور انہیں رسک الائونس کے علاوہ اڑھائی دنوں کی اضافی تنخواہ بھی ادا کی جائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ا ٓل جے اینڈ کے واتل ایسو سی ایشن کے صدر عاشق حُسین واتل نے کہا کہ 2001میں مرکزی سرکار نے طبقہ کو ایس سی درجہ دینے سے اتفاق کیا تھا لیکن نہ جانے کن مصلحتوں کے تحت اسے لاگو نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مطالبات کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے بی ایم سی نے ہمیں 16گھنٹوں کی فئیلڈ جاب کے باوجود دن میں چار مرتبہ حاضری لگانے کی ہدایت دی ،کیا کہ ہم کوئی مجرم ہیں۔ایک صفائی کرمچاری عبدالمجید واتل نے اس حُکم کو فوری طور سے واپس لیکر ہماری رُکی پڑی تنخواہ واگُذار کرنے کا مانگ کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ امتیاز ہی نہیں بلکہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں بھی ہیں۔ایس وسی ایشن کے سرپرست محمد دین واتل نے کہا کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہیںکئے گئے تو وہ اپنے کا م معطل کرنے پر مجبور ہو کر سڑک پر آنے کو مجبور ہوجائیں گے۔اس موقعہ پر ایسو سی ایشن کو حمایت دینے اور خطاب کرنے والوں میں کارڈی نیٹر نان گزیٹڈ فارسٹ ایمپلائز ایسو سی ا یشن چناب سرکل عبدالحفیظ ڈار، عاشق حُسین واتل، محمد دین، الطاف حُسین، نصیر محبوب، نثار احمد ،عبدالمجید، محمد رفیع، محبوب احمد و دیگران شامل تھے۔