بھدرواہ //یوم آزادی کی تقریب احسن طریقہ سے منعقد کرنے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اے ڈی سی پون کمار پریہارکی قیادت میں جمعہ کے روز ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ لیاگیا کہ وی آئی پی قومی ترنگا لہرائیں گے اور جے کے پی، جے کے اے پی، این سی سی اور سکولی بچوں کی جانب سے منعقدہ مارچ پاسٹ پریڈ پر سلامی لیں گے۔اسکے علاوہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں ایک کلچرل پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔تقریبات کا آغاز محکمہ اطلاعا ت کی جانب سے شہنائی وادن کے ساتھ کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر انتظامات بشمول سیکورٹی، فسٹ ایڈ، صحت و صفائی، جے اینڈ کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،سیٹنگ انتظامات ، بجلی سپلائی اور دوت کارڈ جاری کرنے وغیرہ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ فل ڈریس ریہرسل 13اگست کو منعقد کیا جائے گا۔ اے ڈی سی پون کمار پریہار نے اس موقعہ پر کہا کہ یوم آزادی کی مین تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں منعقد کی جائے گی جبکہ ایڈیشنل ضلع کی دیگر نیابتوں میں بھی تقریبات منعقد کی جائیںگی۔لوگوں کے زیادہ سے زیادہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے عام لوگوں کی سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے ہیں اور اگر ضرورعت پڑی تو نیم فوجی دستوں ، جے کے اے پی اور ضلع پولیس کی اضافی کُمک بھی تعینات کی جائے گی۔اجلاس میں اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ،تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد، ڈی ا یف او خالد مہتہ، بی ڈی او محمد اشرف، سی ای او بی ڈی اے راجندر پرساد کھجوریہ، بی ایم او ڈاکٹر یُدھ ویر کوتوال ، پی ایم جی ایس وائی کے اے ای ای عطا محمد شیخ کے علاوہ دیگران نے بھی شرکت کی۔