ڈوڈہ / /حالیہ زرعی تکنیک کی جانکاری حاصل کرنے اور ضلع کے دور دراز علاقہ کے کسانوں کواس سے باخبر بنانے کے لئے سکاسٹ۔جے کے کرشی وگیان کیندر بھدرواہ کی جانب سے نئی دہلی میں اگریکلچر ریسرچ انسٹیچوٹ کی جانب سے منعقد کرشی اُنتی میلہ۔2018 کی براہ
راست ویب کاسٹنگ کا اہتما م کیا گیا ۔اس میلے کاوزیر اعظم نریندر مودی نے زرعی سائنسدانوں ، کسانوں اور دیگر سٹیک ہولڈروں کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ویب کاسٹنگ کا مقصد کسانوں کو نئی زرعی ٹیکنالوجی کی جانکاری دیکر انہیں اس کا استعمال کرنے کے قابل بنانا تھا ۔اس پروگرام میں ضلع کے ایک سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی، جس دوران شرکا نے وزیر اعظم کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کو دیکھا۔ پروگرام کے اختتام پر کسان۔سائنسدان تبادلہ خیال پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں شرکا نے مختلف موضوعات جیسے کہ فصلوں کے لئے کم از کم امدادی قیمت،پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، سوئل ہیلتھ کارڈ سکیم، کسان کریڈٹ کارڈ وغیرہ پر جانکاری حاصل کی۔ کسانوںنے کے وی کے کی جانب سے لگائے گئے نمائشی اسٹالوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ پروگرام کا انعقاد کے وی کے ڈوڈہ کے سائنسدانوں ڈاکٹر اے ایس چاڑک، ڈاکٹر نریندر پال، ڈاکٹر جی این جھا نے سکااسٹ۔جے کے ایسو سی ائیٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر آر کے اروڑہ کی گائیڈنس میں منعقد کیا تھا۔