بھدرواہ //گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں 19سال کی عمر سے کم لڑکیوں کے لئے بین سکولی ٹورنامینٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،جس میں مختلف ہائر سیکنڈری سکولوں کی159 طالبات شرکت کر رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں والی بال، کھو کھو ،کبڈی،شطرنج، بیڈ منٹن ،کیرم وغیرہ ہوگا۔ ٹورنامینٹ کا انعقادمحکمہ یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈوڈہ کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا پرنسپل ایچ ایس ایس گرلز بھدرواہ اینی کوتوال نے کیا ۔تمام کھیلوں والی بال، کھو کھو ،کبڈی،شطرنج، بیڈ منٹن ،کیرم کے پہلے راوئنڈ کے میچ افتتاح کے بعد کھیلے گئے جن کا فائنل بدھ وار کو کھیلا جائے گا۔محکمہ یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈوڈہ کے اہلکاروں کو ٹورنامینٹ خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے متعین کیا گیا ہے۔