عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //آیوش کے میڈی سنل پلانٹ کے شعبہ نے آئی آئی آئی ایم(سی ایس آئی آر جے کے) کے اشتراک سے بھدروہ میں ایک بائر سیلر میٹ کا اہتمام کیا جس دوران 6یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیڈ مڈیسن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام میں ان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر اجے کمار ٹکو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر زبیر احمد نے مختلف شعبہ جات کے درمیان تال میل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشتراک سے ہی جموں و کشمیر میں میڈیسن پلانٹ کے شعبہ میں ترقی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ریسرچ سے جڑے شعبہ جات اور مارکیٹنگ کے شعبہ میں تال میل کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اجے کمار ٹکو اور دیگر افسران نے بھی اپنے خیالوں کا اظہار کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالقیو م نے بیر سیلر میٹ اور دستخط شدہ 6یاداشتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔