بھدرواہ سے 4کانگریس کاؤنسلر اپنی پارٹی میں شامل

جموں//بھدرواہ سے پانچ سرکردہ کانگریس لیڈران جس میں چار کاؤنسلر بھی شامل ہیں، نے جمعہ کے روزلال چوک سرینگر میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اِن میں سٹی کانگریس صدر بھدرواہ سہیل ملک، کاؤنسلر سیمہ ملک، محمد اکبر شیخ، شبیر حسین شیخ اور شمیم احمد میر شامل ہیں ،جنہوں نے پارٹی صوبائی نائب صدر جموں سید اصغر علی کی قیادت میں شمولیت کی۔ اس سلسلہ میں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ تقریب میں صدر سید محمد الطاف بخاری، سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی بھی موجود تھے۔ الطاف بخاری نے اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے سبھی خطوں اور ذیلی علاقوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے اور لوگوں کی فلاح وبہبودی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرئے گی۔ بخاری نے اُمید ظاہر کی کہ پانچ کانگریس لیڈران کی شمولیت سے بھدروہ میں پارٹی کیڈر مضبوط ہوگا۔ اس موقع پر نئے ساتھیوں نے سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ علاقوں میں پارٹی کیڈر کی مضبوطی اور عوامی بہبود کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔