راجوری //مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں انکائونٹر کی وجہ سے بند ہوئی جموں پونچھ شاہراہ مذکورہ علاقہ کے تاجروں کیلئے بھی ایک پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے جہاں علاقہ میں ساز و سامان کی قلت پیداہونا شروع ہو گئی ہے وہائیں بھاٹہ دھوڑیاں و ملحقہ علاقوں میں تاجرروں کی سرگرمیاں بھی گزشتہ 7دنوں سے پوری طرح سے ٹھپ پڑی ہوئی ہیں ۔بھاٹہ دھوڑیاں مارکیٹ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے تاجروں کا ساز و سامان جہاں خراب ہو رہا ہے وہائیں وہ اپنے تجارتی مراکز کو کھول بھی نہیں پارہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ علاقہ میں انکائو نٹر شرو ع ہونے کیساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو بند کرنے کیساتھ ساتھ علاقہ میں لوگوں کو کھلے عام گھومنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی تھی ۔تاجروں نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر نائب تحصیلدار کا دفتر ،جموں وکشمیر بینک شاخ ،پرائمری ہیلتھ سنٹر اور ہائر سکینڈری سکول قائم ہے جبکہ مارکیٹ ملحقہ چار دیہات کی مرکزی جگہ ہے لیکن ملی ٹینٹوں و فوج کے مابین شروع ہوئے انکائونٹر کے بعد وہ مسلسل بند رکھی گئی ہے ۔علاقہ میں مصروف مانی جانے والی مارکیٹ میں اب صرف کچھ سیکورٹی اہلکار اور انکائونٹر کے اطلاعات جمع کرنے کیلئے مختلف چینلوں و اخبارات کے نمائندئے مذکورہ مقام پر موجود رہتے ہیں ۔ایس اے خان نامی ایک مقامی تاجر نے بتایا کہ مذکورہ مرکز پر قائم دکانوں پر ان حالات میں کوئی بھی مقامی شخص نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے ان کی تجارت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔محمد نسیم نامی ایک مقامی تاجر نے بتایا کہ مین مارکیٹ میں زیادہ آبادی نہیں ہے جبکہ قائم کردہ دکانوں پر ملحقہ دیہات کے لوگ آتے تھے لیکن گزشتہ سا ت دنوں سے مذکورہ سرگرمیاں مکمل ٹھپ ہو گئی ہے ۔
شاہراہ کے مسلسل بند ہونے سے عوام پریشان
ٹرانسپورٹر و مسافر اضافی فاصلہ طے کر نے پر مجبور
سمت بھارگو+جاوید اقبال
راجوری+مینڈھر //بھاٹہ دھوڑیاں انکائونٹر کے چلتے بند ہوئی جموں پونچھ شاہراہ کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں و مسافروں کو اضافی فاصلہ طے کرنا پڑرہا ہے ۔بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی کے درمیانی جنگلا ت میں شروع ہو ئے انکائونٹر کے بعد سے ہی جموں پونچھ شاہراہ کے بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی حصے کو بند کر دیا گیا جبکہ شاہراہ 144-Aپر سفر کرنے والے لوگوں کو اب مینڈھر تا پونچھ اور مینڈھر تا جڑانوالی گلی سرنکوٹ سفر کرنا پڑرہا ہے ۔اس کے علاوہ جموں پونچھ شاہراہ کے مذکورہ حصے کے دیہات گنجان آباد ہیں جبکہ عام لوگوں کو ہسپتالوں کیساتھ ساتھ دیگر علاقو ں میں کام کاج کے سلسلہ میں بھی کئی کلو میٹر کا اضافی سفرکرنا پڑرہا ہے ۔ٹر ک ڈرائیوروں کے مطابق بھمبر گلی مینڈھر تا پونچھ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے اس پر ما لبر دار گاڑیوں کا سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ اس مشکل سفر کے علاوہ ان کو اضافہ سفر بھی طے کرنا پڑرہا ہے ۔یشپال سنگھ نامی ایک اتر پردیش کے ٹر ک ڈرائیور نے بتایا کہ اس کی دس ٹائر والی گاڑی کا بھمبر گلی تر مینڈھر سڑک پر چلنا انتہائی مشکل ہے ۔اس نے بتایا کہ وہ بھمبر گلی تا پونچھ شاہراہ کی بحال کا مسلسل انتظار کررہا ہے ۔ڈرائیوروں نے بتایا کہ شاہراہ کا مذکورہ حصہ بند ہونے کی وجہ سے ان کو 60کلو میٹر تک کا اضافی سفر کرنا پڑرہا ہے ۔اس کے علاوہ بھاٹہ دھوڑیاں ،نکہ ،کیری ،کانگڑھ،سنگیوٹ ،چنڈیال و دیگر ملحقہ علاقوں کی عوام کو شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں ۔