واشنگٹن//امریکہ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پر ایک اور پلوامہ جیسا حملہ ’مزید پریشانی کھڑی کرنے والا‘ ہوگا۔امریکہ نے پاکستان کو جنگجوئوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے ساتھ امریکہ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ ہندوستان پر ایک اور پلوامہ جیسا حملہ ’مزید پریشانی کھڑی کرنے والا‘ ہوگا۔وائٹ ہاوس میں ایک سینئر افسر نے بدھ کو صحافیوں سے کہا، ’’ پاکستان کو جنگجوتنظیموں کے خلاف سخت اور مناسب کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقہ میں دوبارہ کشیدگی پیدا نہ ہو اس کے لئے خاص طور پر جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے‘۔نام نہ شائع کرنے کی شرط پر افسر نے کہا، ’’ اگر پاکستان جنگجوئوں پر کاروائی نہیں کرتا ہے اور ہندوستان پر ایک اور حملہ ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے ایک بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ بنے گا اور دونوں ممالک کے لئے خطرناک ہوگا‘۔افسر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ روز کچھ کاروائی کی ہے۔ کچھ جنگجو تنظیموں کی جائداد کو ضبط کر دیا گیا ہے اور کچھ گرفتاریاں کی ہیں۔ جیش محمد کی بھی کچھ سہولیات کو کنٹرول میں لیا گیا ہے۔ حالاںکہ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی اور بڑی کاروائی دیکھنا چاہتے ہیں۔افسر نے کہا، ’’ ہمیں ناقابل تحریف کارروائی دیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ماضی میں ہم نے دیکھا کہ پہلے کچھ گرفتاریاں ہوئی اور پھر کچھ مہینہ بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ کبھی – کبھی جنگجو لیڈران کو ملک میں سفر کرنے اور ریلی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے‘۔
بھارت کیخلاف اور ایک پلوامہ جیسا حملہ پریشانی کھڑا کریگا
