نئی دہلی// بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا جب یہاں4529افراد کو وائرس نے نگل لیا۔اس سے قبل اک دن میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی تھیں جب 12جنوری کو 4425 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ادھرملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں جاری کمی کے درمیان 3.89 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ، جس سے شفا یابی کی شرح بڑھ کر 86.23 فیصد ہوگئی ہے۔دریں اثناء 13 لاکھ 12 ہزار 155 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 58 لاکھ 9 ہزار 302 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ،67 ہزار،334 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 330 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران ، تین لاکھ 89 ہزار 851 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس کی وجہ سے ریکوری کی شرح 86.23 فیصد ہے۔ اب تک دو کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار 363 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس عرصے کے دوران 1 لاکھ،27 ہزار،046 فعال معاملات کم ہوکر 32 لاکھ 26 ہزار 719 رہ گئے ہیں۔اس دوران 4 ہزار،529 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 2،83،248 ہوگئی ہے۔ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 12.66 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.11 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں ، 25751 فعال معاملات کم ہوکر کر 4 لاکھ،22 ہزار،249 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں 52 ہزار،898 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے پاک ہونے والے کی تعداد 49 لاکھ،27 ہزار،480 ہوگئی ہے ، جبکہ 1291 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 83،777 ہوگئی ہے۔