دہلی////وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور کمبوڈیاکے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بات Siem Reap میں کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاعجنرلSamdech Pichey Sena TEA Banh کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہی۔ ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں نے بھارت کمبوڈیادفاعی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا۔ دونوں رہنماؤں نے کمبوڈیا میں ایک قدیم مندر کمپلیکسAngkor Wat کو دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے چلیآ رہے رشتوں کی ایک علامت بھی قرار دیا۔ وزیر دفاع بھارت آسیان دفاعی وزرا کی میٹنگکی مشترکہ طور پر صدارت کرنے اور آسیان دفاعی وزراء کی میٹنگ پَلس ADMM Plus کی میٹنگ میں شرکت کیلئے کَل کمبوڈیا کے Siem Reap پہنچے۔ بھارت اور کمبوڈیاآج بھارتآسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ اِس میٹنگ کیصدارت جناب راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران بھارت آسیان شراکت داری کو فروغدینے کے لئے مختلف اقدامات کے اعلان کئے جانے کا بھی منصوبہ ہے۔ بھارت اور کمبوڈیااِس سال سفارتی تعلقات کے 70 سال کا جشن بھی منا رہے ہیں۔( ایجنسیز)