بھاجپا لیڈر چمن لا ل گپتا کا انتقال

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر چمن لال گپتا 86برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ وزیر اعظم اور لیفٹیننٹ گورنرنے انکی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چمن لال گپتا کئی برس تک ریاستی اسمبلی کے رکن رہے اور وہ  اٹل بہاری واجپائی کی سرکار میںمرکز میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ بھی رہے۔چمن لعل گپتا بھاجپا کے اولین لیڈروں میں شمار ہوتے تھے اور ریاستی صدر کے عہدے پر بھی کئی برسوں تک فائض رہے۔چمن لال کی موت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جتنا پارٹی کا ایک مخلص اور دیش بھگت لیڈر سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا انہیں کراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سلجھے ہوئے سیاسی لیڈر تھے جنہوںنے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا ۔ چمن لال نے جموں میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اہم رول اداکیا تھا۔ انہوں نے انکے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کیا۔