کولگام // بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر غلام روسول ڈاراور اہلیہ ہلاکت کے تیسرے روز بھی پارٹی کے سینئر لیڈران کی جانب سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہا۔بدھ کے روز بی جے پی کے جموں کشمیر ولداخ کے صدر رویندر رینہ دوسرے لیڈران کے ہمراہ مہلوک سرپنچ کے گھر واقع ریڈونی کیموہ گئے جہاں انہوںنے غلام رسول ڈار کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ۔ کسان مورچہ نیشنل پرزڈنٹ و ممبر پارلیمنٹ راج کمار چاہار،اشوک کول،صوفی یوسف ،ویر جی صراف،نیشنل کونسل ممبر رفیق احمد وانی سمیت کئی بھاجپا لیڈر بھی مہلوک سرپنچ کے گھر گئے۔س موقعے پر بھاجپا لیڈران کا کہنا تھا کہ ایسی کاروائیاں کشمیر میںبی جے پی کی بڑتی مقبولیت پر آئی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتی ہے اور اس حرکت کے پیچھے جو بھی لوگ ہونگے انہیں اس کی سزا ملے گی۔ اس موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔