کشتواڑ//این ایس یو آئی کا نیشنل کارڈی نیٹر بننے کے بعدکشتواڑ کے پہلے دورہ پر ٹھاکور شرون بڈیال کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ضلع صدر این ایس یو آئی پرکاش سنگھ ڈیڈوال کی قیادت میں کارکنان کلئید ،کشتواڑ میں اکٹھا ہوئے اور بڈیال کا خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بڈیال نے اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی اور این ایس یو آئی کے صدر فیروز خان کا شکریہ ادا جنہوں نے بڑی ذمہ واری سونپی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رام بن ضلع سے فیروز خان کو این ایس یو آئی کا قومی صدر منتخب ہونے کے بعد اب ضلع کشتواڑ سے ٹھاکور شرون بڈیال کو نیشنل کمیٹی میں وادی چناب سے دوسرا شخض ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں پالی ٹیکنیک کشتواڑ کے صدر محمد اکرم ،سنجے سنگھ ٹھاکور، انکُش کوتوال ،امت سنگھ کوتوال اور سنجیت سنگھ بڈیال ،وکال کمار، سرندر سنگھ اور امت رانا شامل ہیں۔