عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈی پی ایس بڈگام نے مسزروپ سنگھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ووڈ لینڈ سکول کی سنتھیٹک ٹرف پرمنعقد جس میں دہلی پبلک اسکول بڈگام نے سٹی سنٹرل سکول خانیار کو 109 رنز سے شکست دی۔ ڈی پی ایس بڈگام نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے 10 اووروں میں 151 رنز کا ہدف دیا۔سٹی سنٹرل سکول کی ٹیم ڈی پی ایس بڈگام کی مضبوط باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکی۔ وہ 7 اووروں میں آؤٹ ہوئے اور صرف 42 رنزاسکور کر سکے۔ڈی پی ایس بڈگام سے عمان شوکت کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انہوں نے29 گیندوں میں 74 رنز کی شاندار اننگز کھلی اورایک وکٹ بھی حاصل کی۔یہ بہترین ٹیم ورک تھا اور کھلاڑیوں نے تمام میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی پی ایس کے ہیڈ کوچ بلال احمدنے بھی ٹیم کو بہتر کارکردگی کے لیے تیار کرنے میں سخت محنت کر رہے ہیں۔