بڈگام میں سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم

بڈگام//سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں آج ایک روزہ کسان میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری محکموں ایجنسیوں اوردرجنوں پرائیویٹ تاجروں نے اپنے سٹال قائم کئے تھے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اورسرکاری سکیموں کے بارے میں شرکاء کو جانکاری فراہم کرسکے۔میلے میں ضلع بھر کے سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ناظم زراعت کشمیر سید اعجاز الطاف اندرابی اورسی جے ایم بڈگام کے ہمراہ مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اورسکیموں اور مصنوعات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میلے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے مہمان ِخصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوںنے کسانوںپر زوردیا کہ وہ سرکاری سکیموں سے بھرپور استفادہ کرکے اپنی زرعی سرگرمیوں اور آمدن میں اضافے کو یقینی بنائیں۔