سرینگر//بڈگام بیروہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ناقابل آمدورفت بن چکی ہے۔سڑک کی حالت کئی مقامات پر اتنی خستہ ہے کہ اکثر لوگوں نے یہاں سے سفر کرنا ترک کردیا ہے۔ میرگنڈ سے لیکر نصراللہ پورہ تک سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ مسافروں کو ہمیشہ کسی حادثے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ انتظامیہ کو اس سلسلے میں کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن اس کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں درپیش مشکلات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔