سرنکوٹ +راجوری//پی ڈی پی لیڈر تعظیم ڈار نے بٹھنڈی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ملوثین کے خلاف کیس درج کرنے کی مانگ کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک اس واقعہ پر کیس ہی درج نہیںہوا اور نہ ہی ملوثین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرفاد کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر درج کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کہانیاں گھڑ کر سچائی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر ایف آئی آر درج نہ ہواتو خطہ پیر پنچال میں احتجاجی مہم شروع کی جائے گی ۔ادھر سرنکوٹ میں نوجوانوں اور معززین نے کینڈل مارچ کرکے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔بدھ کی شام بڑی تعداد میں لوگ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے اور انہوں نے وہاں سے بس اڈہ تک کینڈل مارچ نکالا ۔اس دوران انہوں نے مرفاد حسین شاہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ نوجوان کے گھروالے سراپا احتجاج ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے میں کیس بھی درج نہیں کیاگیا ۔