عظمیٰ نیوز سروس
جموں// حکومت نے پیر کو جموں و کشمیر بورڈ اور، سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے عبوری اور اضافی چارجز تفویض کرنے کا حکم دیا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (سروسز) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، غلام حسن شیخ، سکریٹری بورڈکو عبوری انتظام کے طور پر چیئرمین کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ایکٹ 1975 کے سیکشن 12 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ شیخ اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ چیئرمین کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ بورڈچیئرمین کا عہدہ کافی عرصے سے خالی پڑا ہے۔ایک اور حکم میں، حکومت نے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج نسیم جاوید چودھری، کو سونپا، جو اس وقت ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن، جموں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 44-JK(GAD) کے مطابق، چودھری انتظامیہ کے مفاد میں، اگلے احکامات تک اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ اضافی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ اسکے ساتھ ہی جی اے ڈی نے اپنے ایک علیحدہ آرڈر میں بورڈ چیئرمین اور سٹیٹ کونسل ریسرچ کے ڈائریکٹر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکل نو کردی ہے۔ آرڈر کے مطابقانتظامی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیرمین کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اسکے دیگر اراکین میں انتظامی سیکریٹری ایگریکلچر،انتظامی سیکریٹری جی اے ڈی، انتظامی سیکریٹری اعلیٰ تعلیم،انتظامی سیکریٹری سکول ایجوکیشن،وائس چانسلر کشمیر و جموں یونیورسٹی شامل ہیں۔سرچ کمیٹی کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔