سینکڑوں جھونپڑیاں خاکستر
یواین آئی
ڈھاکہ//بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے سینکڑوں جھگیاں تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔مقامی اوکھیا فائر سروس اور سول ڈیفنس کے اسٹیشن آفیسر شفیق الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ مہاجر کیمپ نمبر 13 میں لگی اور جلد ہی آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئی۔ آگ نے تقریباً 230 جھونپڑیاں اور100دیگر سہولیات کو تباہ کر دیا، جب کہ 200 سے زائد عارضی پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا۔ آگ میں لگ بھگ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ موقع پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔