بنکروں اور کاتنے والوں کی اجرت|| 25فیصد اضافہ کا اعلان کھادی کا کاروبار1لاکھ 55ہزار کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// کھادی اور گاؤں کی صنعت سے متعلق کمیشن (کے وی آئی سی) نے بنکروں کی اجرت میں سات فیصد اور کتائی کے کارکنوں کی اجرت میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کھادی اور گاؤں کی صنعت سے متعلق کمیشن کے چیئرمین منوج کمار نے جمعرات کو یہاں کہا کہ چرخہ پر دھاگہ کاتنے والے مزدوروں کے معاوضے میں 25 فیصد اور بنکروں کے معاوضے میں سات فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بڑھے ہوئے معاوضے کا اطلاق بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش 2 اکتوبر سے ہوگا۔مسٹر کمار نے کہا کہ 2 اکتوبر 2024 سے سوت کاتنے والے مزدوروں کو 10 روپے کی بجائے 12.50 روپے فی لوم اجرت ملے گی۔ کھادی کا کاروبار گزشتہ مالی سال میں 1 لاکھ 55 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کھادی کے تقریباً 3000 رجسٹرڈ ادارے ہیں جن کے ذریعے 4.98 فیصد کھادی کاریگروں کو روزگار مل رہا ہے ، جن میں سے تقریباً 80 فیصد خواتین ہیں۔