میلبرن/ فاسٹ بالر جسپریت بمراہ (56 رن پر چار وکٹ)، آف اسپنر روی چندرن اشون (35 رن پر دو وکٹ) اور ڈیبیو کرنے والے محمد سراج (40 رنز دے کر دو وکٹ) کی شاندار گیند بازای کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کے روز پہلی اننگز میں 195 رن پر سمیٹ دیا۔دن کے اختتام پر بھارت نے1وکٹ کے نقصان پر 36رن بنائے تھے۔آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بُمراہ نے اوپنر جو برنس کو کھاتہ کھولنے کا موقع فراہم کیے بغیر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ پانچویں اوور میں اس کامیابی کے بعد، ہندوستانی بالرز نے آسٹریلیائی اننگز پر غلبہ حاصل کرلیا۔ دو سال قبل، باکسر ڈے ٹیسٹ میں نو وکٹوں کے ساتھ ہی بمراہ اسی گراؤنڈ میں مین آف دی میچ رہے تھے ۔ انہوں نے اس بار اپنی کارکردگی جاری رکھی اور 16 اوورز میں 56 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کئے ۔آف اسپنر اشون نے 24 اوورز کی بہترین گینداز میں محض 35 رن دیکر تین وکٹیں حاصل کئے ۔ اشون نے آسٹریلیائی اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ کو لگاتار دوسری بار اپنا شکار بنایا۔ پہلے ٹیسٹ میں اسمتھ ایک رن بنا پائے تھے اور ان کا کھاتہ یہاں نہیں کھل سکا۔ اشون نے اسمتھ کو اپنے جال میں پھنساتے ہوئے لیگ سلپ پر پجارا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اس میچ میں سراج کو 15 اوورز میں 40 رنز کی مدد سے دو وکٹ ملے ۔ سراج کو زخمی محمد سمیع کے سیریز سے باہر ہوجانے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے اس موقع پر پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو وکٹ لئے جس میں آسٹریلیائی اننگز کے ٹاپ اسکورر مارنس لیبوشین کا وکٹ بھی شامل ہے ۔ سراج نے بالنگ کے علاوہ فیلڈنگ کرتے ہوئے دو کیچ بھی لئے ۔کپتان وراٹ کوہلی کے وطن واپس آنے کے بعد ٹیم میں شامل بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیج نے 5.3 اوور میں 15 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔