سرینگر // آلوچی باغ سرینگر میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل اُڑالی ۔ گزشتہ دنوں خانقاہ معلی میں تعینات ایک پولیس اہلکار سے رائفل چھین لی گئی تھی ۔ آلوچی باغ سرینگر میں تعینات سی آر پی ایف کی سروس رائفل چوری کی گئی ۔ 25بٹالین سی آر پی ایف اہلکار عمران بلبل باغ بنڈپر تعینات تھا ،جس دوران وہ دوپہر کا کھانے لگا کہ اسی اثناء میں نامعلوم افراد نے اُسکی انساس رائفل اُڑا لی۔ مذکورہ اہلکار نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوپہر کا کھانے میں مصروف تھا کہ اسی اثناء میں کسی نے اُسکی رائفل چوری کی ۔ پولیس نے مذکورہ اہلکار کو اپنی تحویل میں لیکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خانقاہ معلی میں پولیس اہلکار کی سروس رائفل چھینی گئی جبکہ جامع مسجد سرینگر میں اسی طرح کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔