رام بن ///بغلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پرویکٹ چندر کوٹ میں جموں و کشمیر سرکار کی جانب سے تعینات کئے گئے ایک اور ورکر کو بیہوشی کی حلات میں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔پروجیکٹ کے ساتھ کام کر رہے ڈیلی وئیجروں اور نئیڈ بیسڈ ورکروں نے اپنے مطالبات کو لیکر 12 اکتوبر سے لیکر احتجاج کر رہے ہیں اور14 نومبر سے یہ ورکر سلسلہ وار بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔یہ ورکر اپنی ملازمتر باقاعدہ بنانے کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔ان احتجاجی ورکروں میں سے آج ایک اور ورکر گیان چندر عمر 50 سال ولد بسنت رام ساکنہ چکا کنڈی ضلع ڈوڈہ بے ہوش ہوگیا جسکی وجہ سے اُسے ضلع ہسپتال رام بن میں محالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا۔اس سے قبل 17 نومبر کو احتجاج پر بیٹھے دو ورکر بھوک ہڑتال کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے جن کو ہسپتال میں بھرتی کرنا پڑا تھا ۔ان ورکروں کا مبینہ الزام ہے کہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی اہلکار انکی حالت دیکھنے کو نہیں آیا ہے اور نہ ہی انکے مطالبات پر غور کیا گیا ہے ،جسکی وجہ سے ان احتجاجی ورکروں نے اپنے احتجاج میں شدت لائی ہے اور اب سلسلہ وار بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔