ہملٹن/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے بطور کپتان شکست کی ذمہ داری قبول کی۔ کپتان شاداب خان نے میچ ہارنے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی کو بہانہ نہیں بنائیں گے، محمد حفیظ نے اچھی بیٹنگ کی، ہم نے 20 رنز کم بنائے، پاورپلے میں خراب پرفارمنس سے مسلسل دوسرا میچ ہارے۔شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا پڑے گا، آج کے میچ کا مثبت پہلو محمد حفیظ کی اننگز تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔