بڈگام//تحصیل چاڈورہ کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے25000 نفوس اَب نوبُگ بوگام بڈگام میں 100 ایم وی اے گرڈ کے استعمال سے مستفید ہوں گے۔اِن باتوں کا اِظہار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے گرڈ سٹیشن کا معائنہ کرنے کے دوران کیا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی بڈگام اکرام اللہ ٹاک ،چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل مینٹننس حشمت قاضی ، چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل ڈسٹری بیوشن اعجاز احمد ڈار ، ایس ڈی ایم چاڈورہ ، ایگزن ایف اے تیلی، ایگزن گرڈ سٹیشن اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی تھے۔معائنہ کے د وران لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ 100 ایم وی اے ، 132/33 کے وی گرڈ سٹیشن بشمول 132کے وی ٹرانسمیشن لائنیں 33.86 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ 100 ایم وی اے گرڈ تحصیل چاڈورہ کے دیہات کو قابل اعتماد اور معیاری بجلی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر کام 2010-2011ء میں شروع ہوا اور ابتدائی سکیم کے تحت فنڈس کی واگزاری نہ ہونے کی وجہ سے کام رُک گیاتھا اور دیگر حالات بھی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کا ذمہ دار ہے ۔تاہم مالی سال2019-2020ء کے بعد سے اِس سکیم کو جے کے آئی ڈی ایف سی لمٹیڈلینگویشنگ پروگرام کے تحت مالی اعانت ملی۔اِس موقعہ پر مشیر بصیر خان نے اِس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانے میں سکیم سے وابستہ تمام اَفرادکی اَنتھک کوششوں اور لگن کو سراہا۔اُنہوں نے متعلقہ عمل در آمد ایجنسی اور دیگر وابستہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کو مقررہ وقت میں شروع کرنے کے لئے اَپنی کوششیں دوگنا کریں۔واپسی پر مشیر بصیر احمد خان نے ترسیلی لائوںاور کھمبوں کی تنصیب اور تعمیر کے کام کا بذات خودمشاہدہ کیا۔مشیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ آنے والے موسم سرما کے مد نظر رکھتے ہوئے سات اِنتہائی اعلیٰ درجے کی کرینوں کو جاری کام میں شامل کیا گیا ہے۔