سرینگر //کئی وفود اور افراد نے سول سیکریٹریٹ میں لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اٹھائے اور اس سلسلے میں مشیر سے مداخلت کی درخواست کی ۔ خان محلہ ہیامہ کپواڑہ کے لوگوں کے ایک وفد نے مشیر سے ملاقات کی اور اپنے علاقے میں پہلے سے منظور شدہ کاموں کی تکمیل میں تاخیر کی شکائت کی اور کہا کہ باندھ کی تعمیر میں تیزی لائی جائے کیونکہ یہ علاقہ برسات کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوتا ہے ۔ ماگرے پورہ چاڈورہ کے لوگوں کے ایک وفد نے مشیر سے ملاقات کی اور بہتر بجلی کی فراہمی کیلئے اپنی علاقے میں 100 کے وی اے سب اسٹیشن بنانے کا مطالبہ کیا ۔ اسی طرح پنچائت حلقہ تراہپو اچھی بل کے لوگوں کے ایک وفد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور ان کے کئی مسائل اٹھائے اور ان کا ازالہ چاہا ۔ ڈاکٹروں کے ایک اور وفد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور کئی مسائل اٹھائے ۔ اسی طرح سرینگر اور دیگر علاقوں کے کئی وفود اور افراد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور مختلف محکموں جیسے پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اور دیگر محکموں سے متعلق اپنے معاملات اٹھائے ۔ مشیر نے تمام وفود اور افراد کو صبر سے سُنا اور ان کے حقیقی مطالبات اور مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ کچھ معاملات میں مشیر نے متعلقہ افسران کو شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہدایات بھی دیں ۔
بصیر خان سے متعدد وفود ملاقی
