سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف جاری منصوبوں کا معائینہ کیا اور بمنہ میں سٹوروں کا دورہ کیا ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں اور آئند ہ سردیوں کے موسم کے لئے تمام ضروری اِقدامات کریں۔مشیرموصوف نے سری نگر شہر میں وزیر اعظم ترقیاتی منصوبہ (پی ایم ڈی پی) اور آئی پی ڈی ایس کے تحت زیر تعمیر ریسیونگ سٹیشنوں دورہ کیا ۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی سے کہا کہ وہ ان تنصیبات پر کام سردیوں کے موسم سے پہلے مکمل کرے تاکہ سری نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ سردیوں کے دوران فوائد حاصل کرسکیں۔مشیر موصوف نے اَفسران پر زور دیا کہا کہ وہ ان تمام ریسونگ سٹیشنوں کو فعال بنائیں اور 30ستمبر 2021ء کی ٹائم لائین طے کریں۔مشیر بصیر خان نے وانہ بل ، بتہ مالو او رایس ایم ایچ ایس سری نگر کے ریسونگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور بمنہ میں ای ڈی ۔2 اور اِی ڈی۔3 سٹوروں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شہر میں سات ریسونگ سٹیشن تعمیر کررہا ہے اور یہ ریسونگ سٹیشن جدید ترین جی پی ایس پلیٹ فارم پر جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کئے گئے ہیںاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ کریں۔بمنہ سٹوروں پر انہیں جانکاری دی گئی کہ 1500 طلب کھمبوں کے مقابلے میں 900 کھمبے موصول ہوئے ہیں اور باقی ستمبر کے آخیر تک ملنے کی توقع ہے۔مشیر موصوف نے اَفسران سے کہا کہ وہ بجلی چوری کے مؤثر طریقے سے روکنے کے لئے اَپنے انفورسمنٹ سکارڈ کو فعال کریں اور اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے اندر اندر خراب ٹرانسفارمروں کو تبدیل کر نے کو یقینی بنائیں ۔مشیر بصیر خان نے اَفسران سے کہا کہ وہ ان تنصیبات کو مؤثر انداز میں چلانے کے لئے سٹاف کی چوبیس گھنٹے ڈیوٹی روسٹر وضع کریں۔اُنہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ شکایات کے ازالے کا ایک مضبوط طریقہ کار میسر ہو۔