انقرہ// ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے صدر کے حوالے سے ممکنہ نرم موقف کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کے ساتھ رابطہ کرنا خارج از امکان نہیں ہے۔بشار الاسد کے ساتھ رابطے یا تعاون کے امکان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترکی کے صدر نے صحافیوں سے کہا کہ "سیاسی دروازے تو آخری لمحے تک ہمیشہ کھلے رہتے ہیں"۔ایردوآن نے یہ بات روس کے ساحلی شہر س±وشی سے واپسی کے سفر میں طیارے میں کہی۔ انہوں نے بدھ کے روز شام میں پر امن تصفیے کی سپورٹ کے لیے روس اور ایران کے ساتھ تین فریقی ملاقات میں شرکت کی تھی جو س±وشی میں منعقد ہوئیواضح رہے کہ ترکی شدّت کے ساتھ بشار الاسد کی مخالفت کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشار کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔