راجوری //راجوری ضلع ہیڈ کوارٹر میں زیر تعمیر بس سٹینڈ پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیاگیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ راجوری بس سٹینڈ کی تعمیر کا کام گزشتہ ڈیڑھ بر س سے جاری تھا جبکہ اس کو حتمی شکل دیتے ہوئے اب اس کا بلیک ٹاپنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ بس سٹینڈ کو مکمل کرنے کیلئے تار کول بچھانے کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کو آئندہ دو سے تین دنوں میں کام کو مکمل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بس سٹینڈ صر ف راجوری ضلع کیلئے نہیں ہے بلکہ دیگر اضلاع و روٹوں کی گاڑیوں کیلئے بھی اس سٹینڈ کو تعمیر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ اس پروجیکٹ کو جلدازجلد مکمل کرنے کا وعدہ بند ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بس سٹیڈ پر کام کو ترتیب کیساتھ مکمل کرنے کیلئے گاڑیوں کو باہر منتقل کیا گیا ۔