ریاسی //یکم اگست سے 7 اگست تک عالمی بریسٹ فیڈنگ ہفتہ منانے کے پیش نظر سی ڈی پی او مہور انجم گنائی نے بُدھ کے روز بریسٹ فیڈنگ ہفتہ ’’بریسٹ فیڈنگ ،زندگی کی بنیاد‘‘ کے نعرے کے ساتھ آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے تمام آنگن واڑی مراکز میں لانچ کی۔اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں پروجیکٹ کے فیلڈ عہدہ داروں کو کونسلنگ فراہم کی گئی،تاکہ علاقہ میں بریسٹ فیڈنگ کو فروغ حاصل ہو اور فیلڈ میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تال میل ہو،تاکہ زمینی سطح پر مقررہ نتائج سامنے آئیں۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں گنائی نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کے بے شمار فوائد اور ڈکٹروں کی سفارشات کے باوجود بھی ابھی تک ہماری ریاست میں تقریباً بچوں کی نصف تعداد خصوصی بریسٹ فیڈنگ سے محروم ہیں۔مہور پروجیکٹ کے تمام مراکز میں یہ ہفتہ منایا جا رہا ہے ،تاکہ لوگوں کو بریسٹ فیڈنگ کے فوائد کی جانکاری دی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ بچوں کی زندگی کا ایک اہم جُز ہے ا گر یہ پیدائش کے آدھے گھنٹے کے بعد پلائی جائے، جس سے بچوں کے اموات میں20 فیصدی کمی لائی جا سکتی ہے۔جن بچوں کو بریسٹ فیڈنگ نہیں کی جاتی ہے ،اُن میں نمونیا سے15گُنا موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ قے اور دست سے11گُنا موت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاسی میں فقط 46فیصدی خواتین (دیہی) اور 48 فیصدی (شہری) مادر اپنے بچوں کی بریسٹ فیڈنگ کرتی ہیں۔انہوں نے بریسٹ فیڈنگ سے اموات میں کمی کے بارے میں کہا کہ اس مہم میں شدت لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ ہیلتھ سسٹم کی ایک اہم کاروائی ہے۔،ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سسٹم کو فروغ دیا جاسکے۔