درنگیاری میں سیلانیو ں کا رش ،دلکش مناظر سے رونق دو بالا
اشرف چراغ
کپوارہ// مسلسل خشک سالی کی وجہ سے ضلع کپورہ کے سیاحتی مقام سیلانیو ں کی توجہ کے خاص مرکز نہیں بنے تاہم تازہ برف باری کے بعد شمس بری پہاڑی کے زیر دامن وادی بنگس اور درنگیاری کے خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا کیونکہ تازہ برف باری کے بعد سفید چادر نے درنگیار ی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو اس قدر سجایا کہ دیکھنے والے دھنگ رہ جاتے ہیں ۔درنگیاری میں کئی ہفتو ں سے مقامی اور غیر مقامی سیلانی یہا ں سیر کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔تازہ برف باری کے بعد جہا ں سیلانیو ں نے درنگیاری کی سیر کرنا شروع کیا وہیں یہا ں کے مقامی لوگو ں میں بھی مسرت دیکھنے کو ملتی ہے کیونکہ یہا ں کے مقامی لوگو ں نے اپنا کا روبار پھر سے شروع کیا ۔شمس بری پہا ڑی کے کوہسارو ں بلند بالا پہا ڑوں ،وسیع و عریض میدان ،سر سبز صنوبر ودیودار کے درختو ں پر جمع برف اور یہا ں برف کی سفید چادر نے اس پہا ڑٹی علاقے کو مذید دیدہ بنایا ہے ۔ایک غیر مقامی سیلانی سنتوش نے بتایا کہ وہ گلمرگ کی سیر کرنے آئے تھے لیکن وادی بنگس کا نام سن کر یہا ں کی سیر کے لئے بے تاب ہوگئے لیکن وادی بنگس جانے کا موقع نہیں ملا تاہم وادی بنگس کے گیٹ وے درنگیاری آئے اور یہا ں لطف اندوز ہوئے ۔انہو ں نے کہا کہ برف کے مناظر دیکھ کر فطری حسن کے شیدائی فطرت کے آغوش میں اس قدر مگن ہو جاتے ہیں کہ انہیں ٹھنڈ کا احساس تک نہیں رہتا ۔کئی دیگر سیلانیو ں کا کہنا ہے کہ برف پوش درنگیاری ہمیشہ سیلانیو ں کی پسند دیدہ جگہ رہی ہے یہی وجہ سے کہ سیا ح اس قدر اس کی بھر پور تعریفیں کر رہے ہیں اور درنگیاری کی سیر و تفریح واقعی میں ان کے لئے باعث سکون و راحت ہے مقامی لوگو ں کا کہنا کہ درنگیاری میں ماضی کی طرح ایک سیا حتی میلہ منعقد کیا جائے کیونکہ تازہ برف باری نے فضا کو محسور کن بنا دیا ہے کیونکہ تازہ برف باری نے جہا ں سیلانیو ں کے چہرو ں پر خوشی بکھیر دی ہے وہیں یہاں کے لوگ بھی کافی خوشی محسوس کرتے ہیں اور آج غیر مقامی سیلانی یہا ں آکر قدرتی نظارو ں کو دیکھ کر اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں شمار کررہے ہیں ۔