مینڈھر//مینڈھر علاقہ میں ہوئی برف باری سے بالاکوٹ علاقہ میں دن بھر گاڑیاں بند رہیں جبکہ ہائی وے معمول کے مطابق بحال رہی ۔اس دوران پولیس اور سول انتظامیہ نے بھاٹہ دوڑیاں اور جڑانوالی گلی علاقہ سے گذشتہ رات چالیس چھوٹی بڑی گاڑیوں کو نکالنے کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ گذشتہ شام کو برف باری شروع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے راجوری اور پونچھ کی طرف سے آنے والی گاڑیاں جڑانوالی گلی اور بھاٹہ دھوڑیاں کے مقام پر پھنس گئیں تھیںجس کے بعد انتظامیہ فوراً حرکت میں آئی اور گاڑیوں کو فوری طور نکالنے میں کامیاب ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں پھنسے لوگوں نے پونچھ پولیس اور مینڈھر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی پونچھ،ایس ڈی پی او مینڈھر اور ایس ڈی ایم مینڈھر کے ہم نہایت ہی شکرگزار ہیں جنھوں نے بڑی تعداد میں پھنسی گاڑیوں کو فوراً نکالنے کا حکم دیا جس وجہ سے لوگ آرام سے اپنے گھروں میں پہنچ گئے۔جبکہ بالاکوٹ علاقہ میں طوفانی برف پڑنے سے سڑک گاڑیوں کی آمدوفت کے لئے دن بھر بند رہی اور لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔