سرینگر// آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ اور لندن کی ایک یونیورسٹی کی طرف سے ’برطانیہ میں بین الاقوامی مواقعوں کی تلاش‘ کے موضوع پر ایک مشترکہ ویبنار منعقد ہوا جس دوران یونیورسٹی آف ہوڈرس فیلڈ لندن کی بزنس ڈیولپمنٹ منیجر اور نمائندہ پریتی والیا نے آرینز کالجز کے انجینئرنگ ،قانون ،منیجمنٹ ،نرسنگ ،فارمیسی ،بی یڈ اور ایگریکلچر شعبوں کے طلاب سے بات چیت کی ۔ویبنار کی صدارت آرینز گروپ کے چیرمین انشو کٹاریہ نے کی ۔پریتی والیا نے لندن میں عالمی معیار کی تعلیم اور مواقعوں کے بارے میں طلاب کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی میں عالمی معیشت میں تعلیم کا ایک اہم رول ہے اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقعے ہیں ۔