ڈوڈہ // ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد کی ہدایت پرایس پی آپریشنز رویندر پال سنگھ کی قیادت میں بارشالہ میں پولیس کا ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا ۔اجلاس کا مقصد پولیس۔عوام کے رشتوں میں استحکام لانا تھا،جس میںعلاقہ کے معزز شہریوں،پنچوں ،سرپنچوں اور سیاسی لیڈروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکا نے مختلف مسائل پیش کئے ،جن میںگورنمنٹ ہائی سکول بارشالہ کا درجہ بڑھا کر اسے ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینا، ہائی سکول بارشالہ میں سٹاف کی کمی کو دور کرنا، بارشالہ ڈسپنسری کیلئے معقول نیم طبی عملہ کی باقاعدہ خدمات، ٹھاٹھری سے مُحلہ تک کی سڑک پر میکڈم بچھانا، برشالہ سے شول تک سڑک کی تعمیر، ٹھاٹھری میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بس اسٹینڈ کی تعمیر ،پی ایچ سی میں معقول سٹاف مہیا کرنا ،بارشالہ میں کیمونٹی ہال اور کھیل کے میدان کی تعمیر،لکشمی نرائن مندر میں اسٹریٹ لائٹیں نصب کرنا و غیرہ شامل ہیں۔ ایس پی آپریشنز نے یقین دلایا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مطالبات متعلقہ محکموں کو حل کیلئے بھیجے جائیں گے جبکہ پولیس سے متعلق مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جایئے گا۔اجلاس میں لوگوں کو مجرموں ، شر پسند عناصر کی اطلاعات کی جانکاری پولیس کے ساتھ بانٹنے کے لئے کہا،تاکہ علا قہ میں آپسی ہم آہنگی قائم و دائم رہے۔ لوگوں نے ایسے اجلاس منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور مستقبل میں بھی ایسے اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی۔علاوہ ازیں، ایس پی آپریشنز نے وہاں پر تعینات پولیس اہلکاورں کے ساتھ بھی ایک دربار منعقد کیا اور پولیس اہلکاورں کو غیر معموملی طور سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دی اور منشیات، مویشیوں اور جنگلاتی پیداوار سمگل کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر جوانوں کے مسائل بغور سُنے گئے اور بعض کا موقعہ پر ہی حل کیا گیا۔