نئی دہلی//ریاست کے بذریعہ دہلی جانے والے عازمین حج آج مدینہ شریف کیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ پانچ سو عازمین حج دو روز قبل ہی نئی دہلی پہنچ گئے جہاں ان کے ٹھہرنے کیلئے حج ہائوس میں بھی انتظامات رکھے گئے تھے تاہم زیادہ تر عازمین کرایہ پر کمروں میں رہے ۔انہوں نے مدینہ شریف روانگی سے قبل تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی طرف سے ان کے سامان کی چیکنگ اور دیگر امور کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ۔یہ عازمین آج دن دو بجے دہلی سے مدینہ شریف کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست سے زیادہ تر عازمین حج سرینگر سے براہ راست مدینہ شریف کی فلائٹ پر روانہ ہورہے ہیں تاہم کچھ عازمین نے بذریعہ دہلی سفر کو ترجیح دی ہے جنہیں دہلی سے جانا سستا پڑاہے ۔