بانہال// بدھ کے روز جموں سرینگر شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیش نظر شاہراہ پر ناشری ٹنل اور جواہر ٹنل کے سیکٹر میں کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں تھی وہیں کیفٹیریا موڑ رامبن کے علاقے میں ایک پسی شاہراہ پر گر آئی جس سے مقامی ٹریفک کی نقل وحرکت بھی متاثر ہو کر رہ گئی۔ٹریفک ذرائع نے بتایا بارش کے نیچے میں بدھ کی علی الصبح گر آئی پس کی وجہ سے کچھ ٹرک بردار ٹریفک وہاں پھنس گیا اور بدھ کی دوپہر بعد یہاں اس ملبے پر مشتمل پسی کو صاف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز شاہراہ ضروری مرمت کے پیشِ نظر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند تھی اور کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس دوران جمعرات کے روز شاہراہ پر سرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک چلے گا۔