یواین آئی
بھدوہی// اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی کے لالا نگر ٹول پلازہ پر ریچارج کے لئے کھڑی کار میں ٹرک نے ٹکر مار دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے نیشنل ہائی وے پر گوپی گنج کوتوالی کے لالا نگر ٹول پلازہ پر آج صبح فاسٹیگ ریچارج کرتے وقت کار میں ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے کار سوار بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ والد شدید طور سے زخمی ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ کانپور کے سوروپ نگر باشندہ روی راج گاندھی اپنے والد سورن جیت سنگھ کے ساتھ گلاسٹر ایم جی کار سے بابا وشوناتھ کا درشن کرنے کے لئے وارانسی جارہے تھے۔ کار لالا نگر ٹول پلازہ پر پہنچی تھی۔ فاسٹیگ ریچارج نہ ہونے کی وجہ سے بیٹا روی راج گاندھی(29) کار سے انیچے اتر کر فاسٹیگ ریچارج کررہا تھا۔اس دوران پریاگ راج سے وارانسی کی طرف آلولاد کر تیز رفتار سے آرہے ٹرک نے کار میں زور دار ٹکر مار دی۔ جس سے کار کے بغل میں کھڑا نوجوان ٹکر کے نیچے آگیا جس میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی وہیں کار میں سوار والد سرون جیت سنگھ(50) شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ٹکر سے کار پوری طرح تبادہ ہوگئی۔فرار ہورہے ٹرک ڈرائیور کو ٹول پلازہ ملازمین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ٹرک اور ڈرائیور کو اپنے قبضے میں لے کر آگے کی کاروائی میں مصروف ہے۔ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کے دو بھائیوں میں بڑا تھا والد کانپور میں کاروبار کرتے ہیں۔