گاندربل +بانڈی پورہ +سرینگر//وادی کشمیر کے تما م پولیس اداروں اور ہیڈکواٹروں میں ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقع پر حلف برداری کی تقریبات کاانعقاد کیاگیا جہاں پولیس آفیسران و جوانوں نے ایک بات کا حلف لیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل جل کرکام کریں گے اور بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشان دہی کرکے انہی کیفر کردار تک پہچائے گے۔ پی ایچ کیو سر ینگر میں بھی اس تعلق سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں وکشمیر پولیس ، ٹریفک پولیس ، ویجی لنس پولیس ، ریلوے پولیس کے علاوہ دیگر یونٹوں سے وابستہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران انہوں نے عہد لیا کہ وہ کاروباری طریقوں کو فروغ دیں گے اور ایمانداری اور دیانت کے کلچر کو فروغ دیں گے۔ہندواڑہ میں پولیس نے اس ہفتہ کی مناسبت سے ایک مباحثہ کا اہتمام کیا ۔منی سیکٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں عہد لینے کی تقریب منائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ویجی لنس آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے ضلعی انتظامیہ کے افسران/ اہلکاروں کو عہد دلایا۔ شرکا ء نے اپنے خطاب میں کہاکہ بدعنوانی ہمارے ملک کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہیں۔تمام شرکا نے بدعنوانی کے خاتمے اور ہر قسم کی بدعنوانی کی مخالفت اور ایمانداری اور دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل اور اے ایس پی گاندربل نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔بانڈی پورہ میں بھی پولیس کی جانب سے ’انسداد رشوت خوری‘ پر جانکاری ہفتہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ضلع پولیس لائن بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی ۔ منعقدہ تقریب کی صدارت ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد نے انجام دی ۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈی ایس پی ڈی اے آر بھی تقریب میں موجود تھے۔اس دوران ضلع کے پولیس چوکیوں اور تھانوں میں بھی اس طرح کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد نے تقریب کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں سے کہا کہ ہمیں مل جل کر رشوت کے خاتمے کیلئے صف آرا ہونا ہے اور رشوت سے پاک کلچر کو فروغ دینے کیلئے اکھٹا ہونا ہے۔ دریں اثنا ء بانڈی پورہ پولیس نے اس دوران شیرکشمیر سٹیڈیم سے ڈگری کالج پتوشی تک ایک دوڑ کا اہتمام کیا اور اس دوڑ میں حصہ لینے والوں میں اسناد بھی تقسیم کئے گے ۔ ضلع پولیس پلوامہ کے تمام پولیس اداروں میں ’ ویجی لنس بیداری ہفتہ ‘کے موقع پر ایک حلف برداری کی تقریب منائی گئی۔ اس تقریب کا مشاہدہ کرتے ہوئے تمام افسران ،جوانوں سے بدعنوانی کے خاتمے اور ہر قسم کی بدعنوانی کی مخالفت کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد لیا گیا۔ ایک تنظیم کے طور پر ہم اپنے تمام کاموں کے سلسلے میں دیانتداری، شفافیت اور گڈ گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کیلئے جوش کے ساتھ کام کریں گے۔ ہم رشوت کی پیشکش قبول نہیں کریں گے، اور ایمانداری اور دیانتداری کے کلچر کو فروغ دیں گے۔ تقریب کے دوران کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا۔اس دوران وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے تمام پولیس تھانوں میں بھی اس دن کے حوالے سے تقریب اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
پی ایچ کیو سرینگر میں افسران نے عہد لیا
سرینگر// ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اے ڈی جی پی (ہیڈ کوارٹر) پی ایچ کیو ایم کے سنہا نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے افسران اور اہلکاروں سے عہد لیا۔آئی جی پی (سی آئی وی) پی ایچ کیو شری آلوک کمار، اے آئی جی (پرسنل) پی ایچ کیو، رمیش انگرال، اے آئی جی (ٹریننگ/ پی ایچ کیو، جے ایس جوہر، اے آئی جی (سی آئی وی) پی ایچ کیو، راجیش کمار بالی، اے آئی جی (کمیونیکیشن) پی ایچ کیو منوج کمار پنڈتا، ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کام، مشتاق احمد، پی ایچ کیو کے دیگر سینئر افسران اور عملہ نے اس عہد کی تقریب میں شرکت کی۔افسران نے اس دوران ایمانداری اور دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے اور رشوت کی پیشکش کو قبول نہ کرنے کا عہد لیا۔ انہوں نے کاروبار کے طرز عمل میں متعلقہ قوانین، قواعد اور تعمیل کے طریقہ کار پر عمل کرنے، تمام ملازمین کے لیے اخلاقیات کا ضابطہ اپنانے، اپنے فرائض کی ایمانداری سے انجام دہی کا عہد کیا۔
کولگام میں متعدد مقابلوں کا انعقاد
کولگام//سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کولگام پولیس نے ڈسڑکٹ پولیس لائیزز کولگام میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاہے ۔کولگام پولیس نے بدھ کو پینٹنگ کے علاوہ دیگر ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جس میں ضلع کولگام کے مختلف اسکولوں کے40طلباء نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ شرکاء کو معاشرے میں پولیس کے کردار کو بیان کرنے والی فلم بھی دکھائی گئی۔ اس کے علاوہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے میراتھن (رن فار یونٹی) کے دو الگ الگ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں 100رنرز نے حصہ لیا۔انعامات کی تقسیم کی تقریب کی صدارت ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے انجام دی جن کے ہمراہ ضلع کے دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے اور مقابلوں کے فاتحین کو ٹرافیوں سے نوازا گیا اور مستحق امیدواروں میں اسٹڈی میٹریل بھی تقسیم کیا گیا۔ایس ایس پی کولگام نے شرکاء سے اپنے خطاب میں طلباء کی کامیابی اور ذہانت کو سراہا۔انہوں نے ضلع کے نوجوانوں ، ابھرتے ہوئے فنکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کریں تاکہ اس کی وجہ سے معاشرے میں تعمیری فکر پیدا ہوجائے جس سے عوام الناس کو فائیدہ پہنچے۔
امپا میں تقریب ,دیانتداری کا عہد دلایا گیا
سرینگر //جموںوکشمیر امپا کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت نے امپا کے اَفسران اور ان تمام اَفسران اور ملازمین جو مختلف محکموں کی طرف سے امپا مین کیمپس ایم اے روڈ سرینگر میں مختلف مختصر اور طویل مدتی تربیتی کورسوں کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ، کو دیانتداری کا عہد دِلایا اور ویجی لنس بیداری ہفتہ منایا۔اس موقع پر سینٹرل ویجی لینس کمیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر تجویز کردہ سا لمیت کا عہد لیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل نے فیصلہ لیا کہ دو پوسٹر جو سینٹرل ویجی لنس کمیشن نے تجویز کئے ہیں انہیں امپا سرینگر اور امپا جموں میں آویزاں کیا جائے گا جس میں عوام سے کہا جائے گا کہ اگر کوئی رشوت لیتے ہوئے نظر آئے تو اس کے خلاف پی آئی ڈی پی آئی کے تحت شکایت درج کریں ۔
بوٹی نیکل گارڈن کلام خسروؒ ، قوالی ، للہ واکھ سے گو نج اُٹھا | موسیقی کی شام میں رشید حافظ ، گلزار گنائی اور دیگر نامور فنکاروں نے سامعین کو محظوظ کیا
سرینگر //محکمہ سیاحت نے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے آئیکونِک فیسٹول کے ایک حصے کے طور پر یہاں کل شام ایک صوفی موسیقی شام کا اہتمام کیا جس میں قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں نے بوٹی نیکل گارڈن کے صحن میں صوفی موسیقی سے سامعین کو محظوظ کیا۔اِس فیسٹول کا اہتمام 75ویں یوم آزادی کی یاد میں کیا گیا ہے جو ملک بھر میں ’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔کشمیر کے مشہور فنکار عبدالرشید حافظ ، گلزار گنائی اور دیگر فنکاروں نے وہاب کھار اور دیگر صوفی شاعروں کے مشہور روایتی چھکری گیتوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔اِس میوزیکل شام نے ملک بھر سے صوفی روایت میں قومی شہریت رکھنے والے کچھ دوسرے فنکاروں کو بھی اکٹھا کیا جیسے کہ ایک مشہور کتھک ماہر ودھالال اور وسعت اقبال خان جو دہلی رانہ کے ایک داستان گو ہیں ۔ اس کے علاوہ نظامی برادراں نے اپنے مشہور و معروف قوالیوں سے سامعین کو محظوظ کیا ۔فیسٹول میں کشمیر کے مقامی فنکاروں کی کچھ دِلکش پرفارمنس بھی دیکھی گئی جنہوں نے لعل دید کی واکھوں سے سامعین کو محظوظ کردیا۔عوامی نمائندوں ، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد ، سیاحوں نے بھی موسیقی کی محفل کو دیکھا۔اِس تقریب میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جو اِس وقت وادی میں موجود ہیں۔