ترال//سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ قصبے سے 11کلو میٹر دور تحصیل آری پل میں موسم سرما ختم ہونے کے باوجود پرانے شیڈول کی طرح بجلی سپلائی فراہم کی جا رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی ہر دس منٹ کے بعد آتی اورچلی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک طرف محکمہ نے بجلی فیس میں اضافہ کیا ہے و ہیں بجلی کی ابتر صورتحال سے لوگ پریشان ہیں ۔ جواہر پورہ لام،گٹنگو اور باقی چند دیہات کے لوگو ں نے بتایاکہ انہیں آج بھی موسم سرما کے شیدول کے مطابق ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ انہیںمرتب کئے گئے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوں گے ۔ ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بھی محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے ۔